عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24کیرٹ فی تولہ سونےکی قیمت 900 روپےکم ہوکر 434536 روپے پر آگئی،دس گرام سونے کی قیمت 772 روپے کم ہوکر 372544 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 27 روپےکم ہوکر 6207 روپے ہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 9 ڈالر سستا ہوکر 4120 ڈالر پرآگیا۔


