سعودی عرب میں آئل فیلڈ پر حملے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
برینٹ کروڈ آئل کی قیمت بڑھ کر 110.2 ڈالر فی بیرل ہوگئی، امریکی خام تیل کی قیمت 98.22 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی،تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب ایران اور یوکرین جنگ کے باعث ڈیزل کی قلت اور قیمتوں میں اضافے پر امریکی حکومت نے ہنگامی اقدام کیا ہے،امریکی محکمہ توانائی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ہنگامی ذخیرے میں موجود 10 لاکھ بیرل ہیٹنگ آئل کاتقریباً ایک تہائی حصہ قرض پردینےکی پیشکش کی ہے،اس اقدام کامقصد ایندھن کی قلت کم کرنا اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو میں لانا ہے۔


