Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان کے سرکاری و نجی اداروں کو سائبر حملوں کا نیا خطرہ، نیشنل سرٹ کا انتباہ

اکتوبر 22, 2026

خیبر پختونخوا میں جدید مائننگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ

اکتوبر 22, 2026

وزیراعظم پشاور پہنچ گئے، ترقیاتی پیکیج سمیت اہم اعلانات متوقع

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کاروبار»ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کتنے کا ہوگیا؟
کاروبار

ایل پی جی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر کتنے کا ہوگیا؟

EditorBy Editorاکتوبر 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایک جانب عوام کو سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے تو دوسری ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے باعث شہری کافی پریشان ہیں۔

کراچی میں ایل پی جی کی قیمت میں چند روپے نہیں بلکہ پورے 100 روپے فی کلو کا اضافہ ہوگیا ۔ 450 روپے کلو ملنے والی ایل پی جی کی قیمت اب 550 روپے ہوچکی ہے۔ سرکاری قیمت تقریباً 280 روپے ہے۔

لاہور میں سردیاں آنے سے پہلے ہی گیس کی قلت نےشہریوں کو پریشان کر دیا، ناشتے سے رات کے کھانے تک گیس غائب، جبکہ ایل پی جی بھی 700 روپے تک فی کلو فروخت ہونے لگی۔

علاقے کے حساب سے ایل پی جی کہیں 500 اور کہیں 700 روپے تک میں بھی فروخت کی جارہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مجبوراً انہیں ہوٹل اور تندوروں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جس سے ان کا ماہانہ بجٹ بھی ڈسٹرب ہو رہا ہے۔

پشاور میں بھی ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی 100 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، 450 روپے فی کلو میں بکنے والی ایل پی جی کے نرخ 550 روپے فی کلو پر پہنچ گئے۔

گیس سلنڈر کے نرخ بڑھے تو لکڑی ٹال مالکان کیوں پیچھے رہتے ۔ جلائی جانے والی لکڑی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔ لکڑی کی فی من قیمت بھی 200 سے 300 روپے بڑھ گئی۔ 1400 سے 1600 روپے من تک ملنے والی لکڑی کی قیمت اب 1600 روپے سے 1800 روپے من ہوگئی ہے۔

گلگت شہر میں ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ 11.8 کلو کا سیلنڈر 6100 روپے سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ بالائی علاقوں میں سلنڈر کی قیمت ساڑھے 6 ہزارتک پہنچ گئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان کو قطر سے اکتوبر کا دوسرا ایل این جی کارگو موصول

    اکتوبر 22, 2026

    سعودی عرب میں آئل فیلڈ پرحملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اکتوبر 22, 2026

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

    اکتوبر 21, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.