وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ڈسکوزکی جانب سےصارفین کواضافی اورغلط بل ڈالنےکا سخت نوٹس لے لیا ۔ ڈسکوزمیں ڈیٹیکشن بل صرف مرکزی پورٹل کےذریعے جاری کرنے کی ہدایت کردی ۔
وفاقی وزیرتوانائی اویس لغاری کی زیرصدارت ڈسکوزکےبورڈزآف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں بلز کے اجرا کا جائزہ لیا گیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا آئندہ کسی بھی صارف کو غلط ڈیٹیکشن بل نہیں ڈالا جائے گا،ڈیٹیکشن بلنگ سے متعلق سخت اورجامع اصلاحاتی فریم ورک نافذ کرنےکی باضابطہ ہدایات بھی جاری کر دیں ۔
پاور ڈویژن اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا ایمانداری سےبجلی چوری روکنےوالےافسران کےراستےمیں کوئی رکاوٹ نہیں آنےدی جائےگی۔فیلڈ عملے اور ایس ڈی اوز کے دستی اور من مانے ڈیٹیکشن بل جاری کرنے پرمکمل پابندی عائد ہے ۔مینوئل طریقے سے ڈیٹیکشن بل جاری کرنا سنگین مس کنڈکٹ تصور ہوگا ۔ دستی بل جاری کرنے والے افسران واہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی اور بڑی سزائیں دی جائیں گی ۔


