قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں 30 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق ایوان سے اہم بلز منظور کروائے جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر تک رہنا تھا جو اب 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اہم بلز منظورکروانےکیلئے رواں اجلاس میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکومت بعض بلز قانون سازی کے لیے قومی اسمبلی میں پیش کرے گی، جبکہ کچھ بلز میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ترامیم ہوں گی۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر بھی بعض قوانین میں ترامیم کی جائیں گی۔ حکومت نے پیپلزپارٹی کو ان بلز پر اعتماد میں لے لیا ہے۔


