وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نجی شعبے سے مل کر معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کوشاں ہیں، حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر علی حسام اصغر نے ملاقات کی۔ ملک کی معاشی صورتحال، کاروبار اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے صدر لاہور چیمبر کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی بنادی۔
ملاقات میں صنعتوں کو درپیش مسائل اور کاروباری برادری کو سہولیات پر بھی گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے معاشی ترقی کیلئے برآمدی صنعتوں کو مضبوط کرنے، ملازمت کے مواقع اور تجارتی سرگرمیوں بڑھانے کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغرنے کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، علی حسام اصغر نے حکومت کی معاشی اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔


