Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سعودی شہریوں کے لیے ماہانہ 500 ریال الاؤنس، کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان

اکتوبر 25, 2026

جنگ بندی کے لیے تمام محاذوں پر لڑائی بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی

اکتوبر 25, 2026

مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، شرح سود بڑھے گی یا برقرار رہے گی؟

اکتوبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،طارق فضل چوہدری
پاکستان

افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،طارق فضل چوہدری

EditorBy Editorاکتوبر 25, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے افغان حکام کی پاکستان کیخلاف الزام تراشی کو مسترد کردیا، کہا افغانستان بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہا کہ  افغانستان کے پاکستان پر لگانے گئے الزامات کی کوئی حقیقت نہیں، افغانستان بے بنیاد الزامات لگانے کے بجائے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہوئی تو پاکستان ہر اقدامات کا حق رکھتا ہے، افغانستان دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرے، افغان حکام افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا خاتمہ کریں۔ افغانستان سے ہونے والی دراندازی کا مکمل خاتمہ کیاجائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کودراندازی کےٹھوس ثبوت پیش کئےہیں، استنبول اوردوحامذاکرات میں افغان نمائندوں کودراندازی کےثبوت پیش کئےگئے، افغان نمائندوں کےپاس افغانستان سےہونےوالی دہشتگردی کاکوئی جواب نہ تھا، بات چیت کےباوجود افغان عبوری حکومت دراندازی روکنے کیلئے تیار نہ ہوئی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کی بات کی ہے ، جب بھی پاکستان پرجارحیت مسلط کی گئی تواس کامنہ توڑجواب دیا، آج بھی مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات کے مطابق افغان طالبان رجیم کے حالیہ بیانات کا نوٹس لیا گیاہے، پاکستان کےخدشات دورکرنے کےبجائے الزام تراشی کی گئی، الزام تراشی سےطالبان رجیم اپنی ذمہ داری سےبری الذمہ نہیں ہوسکتی، طالبان رجیم افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونے سے روکے۔

بیان کے مطابق پاکستان کے خدشات قیاس آرائیوں پر مبنی نہیں، پاکستان کے خدشات اقوام متحدہ اور امریکی رپورٹوں پرمبنی ہیں، اقوام متحدہ کی رپورٹ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کی نشاندہی کرچکی، امریکی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان ٹی ٹی پی کو کارروائیاں کرنے کی اجازت دیتے رہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گورنر خیبرپختونخوا کی پرویزخٹک سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اکتوبر 25, 2026

    حکومت کاروبار کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے،وزیراعظم

    اکتوبر 25, 2026

    اہم قانون سازی، قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں توسیع کا فیصلہ

    اکتوبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.