خیبر، مہمند، باجوڑ اور مردان سمیت مختلف علاقوں کےعوام نے نو منتخب انتظامیہ کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کے بعد امید کرتے ہیں کہ صوبے میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوگا، نو منتخب انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ صوبے میں امن و استحکام کی پالیسی کو عملی جامہ پہنائے گی۔
شہری نے کہا کہ امید ہے کہ موجودہ حکومت صوبے میں تعلیمی نظام کی بہتری ،ترقیاتی منصوبوں اور مہنگائی میں کمی پر توجہ دے گی، پسماندہ علاقوں کو یکساں ترقی اور خیبرپختونخوا میں مکمل امن کے قیام سے ہی عوامی اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے۔
شہریوں کے مطابق خیبرپختونخوا کے عوام گورنر راج کے نفاذ پر مطمئن ہیں کیونکہ اسی سے صوبےمیں ترقی کی ایک امید پیدا ہوئی ہے۔


