Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب؛ گوادر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

اکتوبر 26, 2026

پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے

اکتوبر 26, 2026

علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

اکتوبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, اکتوبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے
پاکستان

پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے

EditorBy Editorاکتوبر 26, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل، دونوں ممالک آج سی پیک کے تحت چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور لانچ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں، انکے ہمراہ چین کا ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچا ہے، ایئرپورٹ پر چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ، چینی سفارت خانے کے عملہ اور پاکستانی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماو ننگ کے ہمراہ آنے والا وفد چینی وزارت اطلاعات اور وزارت خارجہ کے حکام پر مشتمل ہے، ماو ننگ آج شام وفاقی دارالحکومت میں چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا افتتاح کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماؤ ننگ آج شام پاکستان چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، یہ تقریب پاک چین دوستی کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات اور سی پیک کا حصہ ہے۔

 

ماو ننگ آج وفد کے ہمراہ پاکستانی وزارت خارجہ کا دورہ بھی کریں گی، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات متوقع ہے، ماو ننگ وزارت خارجہ میں ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان سے ملاقات کریں گی۔

سفارتی ذرائع نے کہا کہ پاکستان اور چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان باہمی مشاورت بھی کریں گے، سی پیک کے تحت لانچ ہونے والے چائنا پاکستان انفارمیشن کوریڈور کا مقصد میڈیا، اسٹریٹیجک کمیونیکیشن میں پاک چین تعاون کا فروغ ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ انفارمیشن کوریڈور کا مقصد معلومات کے تبادلے، پبلک ڈپلومیسی اور کلچرل کولابوریشن میں پاک چین تعاون کو مستحکم کرنا ہے، چین کے ایک اور وفد کے جلد دورہ پاکستان کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    فتنہ الہندوستان کا پروپیگنڈا بے نقاب؛ گوادر میں معمولاتِ زندگی رواں دواں

    اکتوبر 26, 2026

    علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی نظربندی میں 30 روزکی توسیع

    اکتوبر 26, 2026

    سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، آئی ایس پی آر

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.