Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اقوام متحدہ میں کیوبا پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد منظور

اکتوبر 29, 2026

پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز

اکتوبر 29, 2026

پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»لاہور ہائیکورٹ کا والدین کو اپنی اولاد کے قتل پر قصاص سے متعلق اہم فیصلہ
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا والدین کو اپنی اولاد کے قتل پر قصاص سے متعلق اہم فیصلہ

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور ہائیکورٹ نےاولاد کے قتل پر قصاص سےمتعلق اہم فیصلہ جاری کرتےہوئے قراردیا ہےکہ والدین کو اپنی اولاد کےقتل پرقصاص سے استثنیٰ توحاصل ہوسکتا ہے،تاہم اس بنیاد پرانہیں جرم سے بری نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس محمد امجد رفیق نےملزمہ شگفتہ پروین کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت نےقرار دیا کہ قصاص لاگو نہ ہونے کی صورت میں بھی قتل کے جرم پر تعزیری سزا دی جاسکتی ہے۔

مقدمے کےمطابق 2022 میں حافظ آباد میں شگفتہ پروین کے گھر سے اسکے تین سال اور نو ماہ کے دو بیٹوں کی لاشیں ملی تھیں۔ ٹرائل کورٹ نے 28 جون 2024 کو دونوں بچوں کے قتل کے جرم میں ملزمہ کو دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

ٹرائل کورٹ نے دونوں بچوں کے ورثا کو دو، دو لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے اور خودکشی کی کوشش کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا بھی سنائی تھی۔

لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلےمیں واضح کیا کہ شوہر کے ساتھ تنازع اور ذہنی دباؤ بذاتِ خود قانونی طور پر ذہنی عدم اہلیت ثابت نہیں کرتے،عدالت نے بچوں کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی اور خودکشی کی کوشش کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا برقرار رکھی۔

عدالت نے دو بیٹوں کے قتل کے مقدمے میں ماں کی عمر قید کی سزائیں کم کرکے دس، دس سال قید میں تبدیل کردی ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز

    اکتوبر 29, 2026

    پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

    اکتوبر 29, 2026

    فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.