Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اقوام متحدہ میں کیوبا پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد منظور

اکتوبر 29, 2026

پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز

اکتوبر 29, 2026

پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت
پاکستان

پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں قائم وفاقی آئینی عدالت کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے قومی ایئرلائن کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر اہم ریمارکس دیے، انہوں نے پی آئی اے کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اپنے پرانے ملازمین کی خدمات کا پاس رکھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ملازمین نے اپنے گولڈن وقت میں قومی ایئرلائن کو اپنی خدمات پیش کی ہیں، اس لیے ادارہ اپنے سابق ملازمین کو یوں دھتکار کر نہ رکھے۔

فاضل جج نے واضح کیا کہ اس معاملے کو تکنیکی نکات کے بجائے صرف اور صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دیکھا جانا چاہیے۔

حکام اور وکیل سے مکالمے کے دوران عدالت نے میڈیکل سہولت کے ناجائز استعمال کی جانب بھی اشارہ کیا، جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ماضی میں طبی سہولیات کے بے جا اور غلط استعمال نے اداروں کو شدید نقصان پہنچایا اور تباہ کیا، انہوں نے ایک تلخ مثال دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں تو میڈیکل کے نام پر پرفیومز تک خریدے جاتے رہے ہیں۔

انہوں نے پی آئی اے کے وکیل سے کہا کہ جو لوگ فراڈ میں ملوث ہیں یا سہولت کا غلط فائدہ اٹھاتے ہیں، ان کے خلاف بے شک سخت ترین کارروائی کی جائے، لیکن اس کی آڑ میں ان جائز ملازمین کا حق نہ مارا جائے جنہوں نے پوری زندگی ادارے کی خدمت کی ہے۔

دورانِ سماعت پی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انتظامیہ نے طبی سہولیات کے نظام کو اب پہلے سے زیادہ منظم اور شفاف بنا دیا ہے۔

وکیل نے مزید بتایا کہ پہلے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ڈھائی لاکھ روپے کی طبی سہولت میسر تھی، جسے اب بڑھا کر 5 لاکھ روپے سالانہ کر دیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کو ریٹائرڈ ملازمین کے میڈیکل الاؤنس پر اپنا باضابطہ جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز

    اکتوبر 29, 2026

    فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف

    اکتوبر 29, 2026

    بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے پاکستانی ماہی گیر ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.