Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اقوام متحدہ میں کیوبا پر امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد منظور

اکتوبر 29, 2026

پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز

اکتوبر 29, 2026

پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

اکتوبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پاکستان اور سعودی عرب کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

EditorBy Editorاکتوبر 29, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پاکستان اور سعودی عرب نے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے سعودی سفیر ڈاکٹر راجح تامی البقمی کی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے سعودی عرب کی مسلسل معاونت کو سراہا، کہا پاکستان میں معاشی استحکام کی بحالی کے لیے پیش رفت جاری ہے، زرمبادلہ کے ذخائر اور مہنگائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی کریڈٹ ریٹنگ اداروں نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کی، پاکستان نے عالمی سرمایہ منڈیوں میں دوبارہ رسائی حاصل کر لی ہے، پاکستان نے حال ہی میں 3 ارب ڈالر کے یورو بانڈز بھی جاری کیے، پاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی چین کی سرمایہ منڈی تک رسائی کے لیے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر غور کیا گیا۔ پاکستان کو علاقائی تجارت اور راہداری کا اہم مرکز بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا، ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل تعاون ضروری ہے، پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پنجاب کے 23 اضلاع میں 40 سٹروک سنٹر فعال، کسی کا علاج نہیں رکنا چاہئے: مریم نواز

    اکتوبر 29, 2026

    پرانے ملازمین قومی ایئرلائن کا سرمایہ ہیں، ادارہ انہیں دھتکار کر نہ رکھے: عدالت

    اکتوبر 29, 2026

    فیلڈ مارشل خطے میں امن کیلئے تہران گئے، میری موجودگی ضروری نہ تھی: خواجہ آصف

    اکتوبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.