ثاقب خان نے محمد سجاد سے 27 منٹ 56 سیکنڈ پہلے میراتھن مکمل کی، جبکہ اقبال علی خان ثاقب خان سے 34 منٹ 25 سیکنڈ پیچھے رہے۔
ثاقب خان ایونٹ میں واحد پاکستانی رنر تھے جنہوں نے میراتھن تین گھنٹے سے کم وقت میں مکمل کی۔ثاقب خان یوسفزئِی اور محمد سجاد کے اسپلٹ ٹائمز سے ظاہر ہوتا ہے کہ میراتھون کے آخری حصے میں مقابلے کی صورتحال نمایاں طور پر تبدیل ہوئی۔
دونوں رنرز کے اسپلٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ محمد سجاد 15 کلومیٹر سے 30 کلومیٹر تک ثاقب خان سے آگے رہے۔ہاف میراتھون کے مقام پر سجاد کو ایک منٹ 51 سیکنڈز کی برتری حاصل تھی، جو 25 کلومیٹر پر بڑھ کر 2 منٹ 4 سیکنڈز ہوگئی، جبکہ 30 کلومیٹر پر ان کی برتری 6 منٹ 17 سیکنڈز تک پہنچ گئی۔تاہم آخری حصے میں ثاقب خان نے شاندار واپسی کی۔ 35 کلومیٹر کے مقام پر سجاد کی برتری کم ہوکر صرف 36 سیکنڈز رہ گئی، جبکہ 40 کلومیٹر تک ثاقب خان واضح برتری حاصل کرچکے تھے۔
واضح رہے کہ ثاقب خان نے میراتھون 2 گھنٹے 49 منٹ 33 سیکنڈز میں مکمل کی، محمد سجاد 3 گھنٹے 17 منٹ 29 سیکنڈز کے ساتھ دوسرے جبکہ اقبال علی خان 3 گھنٹے 23 منٹ 58 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔
ایڈجسٹ کیے گئے اسپلٹ ٹائمز کے مطابق 40 کلومیٹر پر ثاقب خان کو 17 منٹ 43 سیکنڈز کی برتری حاصل تھی۔ 35 سے 40 کلومیٹر کے درمیان سجاد کا ریکارڈ شدہ اسپلٹ 38 منٹ 29 سیکنڈز رہا، جبکہ ثاقب خان نے یہی فاصلہ 20 منٹ 10 سیکنڈز میں طے کیا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
اڑتالیس واں استنبول میراتھون:ثاقب خان پاکستانی رنرز میں سرفہرست۔ 18 پاکستانی رنرز نے 42.195 کلومیٹر کا فاصلہ مکمل کیا
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

