حادثہ کریسٹ ہیون کے قریب پیش آیا،جو ڈونلڈ ٹرمپ کے ریزورٹ مار-آ-لاگو سے تقریباً 14 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک کاروباری جیٹ طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:50 بجے پیش آیا۔جائے حادثہ کی تصاویر میں ایک مصروف سڑک کے درمیان ایک بڑا گڑھا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ لیئر جیٹ 60 طیارے کا ملبہ اور آگ سڑک پر پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تاہم زمین پر موجود کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق طیارہ آسٹن، ٹیکساس سے روانہ ہوا تھا اور بہاماس جا رہا تھا۔ابتدائی فضائی تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ حادثے سے پہلے طیارہ بہت تیزی سے نیچے گر رہا تھا۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Related Posts
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

