Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

یہ ایک حادثہ ہے۔مریم نواز اورفیلڈ مارشل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں کہ اس حادثے کو میرے اُوپر نہ ڈالا جائے، میرا کوئی قصور نہیں۔ٹک ٹاکر انصر محمود عرف مسٹر پتلو

نومبر 2, 2026

امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ۔تمام افراد جاں بحق

نومبر 2, 2026

پنجاب: دیہی خواتین کے روزگار کے لئے بڑا منصوبہ تیار، رجسٹریشن شروع

نومبر 2, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 2
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»کالم»حرم پاک کے کبوتر (مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں)
کالم

حرم پاک کے کبوتر (مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں)

EditorBy Editorنومبر 2, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

مکہ میں حرمِ پاک کے کبوتر مقدس شہر کی صدیوں پرانی روایت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔یہ مقدس شہر کے منظرنامے کا لازمی حصہ اور ورثے کی علامت ہیں، حرم کی حدود میں ان کے شکار کرنے پر پابندی ہے۔کبوتروں کے غول صدیوں سے مکہ کے آسمانوں، صحنوں اور چھتوں پر پرواز کرتے رہے ہیں۔ یہ اس مقدس شہر کے منظرنامے کا ایک لازمی حصہ اور یہاں کے رہائشیوں، زائرین اور سیاحوں کی کئی نسلوں کے لیے ایک مانوس نظارہ ہیں۔مقامی طور پر انہیں حمام الحِمیٰ (حرم کے کبوتر) اور حمام الرب البیت (ربِ کعبہ کے کبوتر) کہا جاتا ہے۔ یہ پرندے اسلام کے مقدس ترین شہر کے سکون اور ورثے کی علامت ہیں اور ان کی موجودگی اس شہر کے تاریخی ماضی کو آج کی روزمرہ زندگی سے ملاتی ہے۔مکہ کی تاریخ میں ان کا مقام صرف مسجد الحرام کے ارد گرد نظر آنے تک محدود نہیں ہے۔ شہر کی مذہبی، قانونی اور ثقافتی روایات میں ان کی اہمیت تاریخی تحریرات میں بیان کی گئی ہے جس میں حرم کی حدود کے اندر ان کے شکار یا انہیں تنگ کرنے پر عائد وہ قدیم پابندی بھی شامل ہے جو آج بھی برقرار ہے۔ابتدائی دور کے مؤرخ ابو الولید الازرقی نے اپنی تاریخی تصنیف ‘اخبارِ مکہ’ میں ان فقہی احکامات کا ذکر کیا ہے جو حرم کے مقدس احاطے میں جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق ہیں۔ ایک اور مؤرخ محمد الفقیہی نے ایسے ادبی حوالہ جات، شاعری اور مقامی روایات قلمبند کی ہیں جو یہ ظاہر کرتی ہیں کہ کس طرح یہ کبوتر مکہ کی سماجی اور ثقافتی شناخت کا حصہ بن گئے۔مصری مؤرخ محمد البطنونی نے مسجد الحرام کے صحنوں، چھتوں اور محراب دار دروازوں پر بڑی تعداد میں موجود کبوتروں کا احوال بیان کیا ہے۔ انہوں نے عبادت گذاروں کے ان پرندوں کو دانہ پانی فراہم کرنے کے عمل کا بھی ذکر کیا ہے جو اس روایت کی عکاسی کرتا ہے کہ ان کی نگہداشت شہر کی روزمرہ زندگی کا حصہ ہے۔مکہ کی مرکزی شاہراہوں اور مسجد الحرام کے قریب کشادہ مقامات پر ان کبوتروں کی ہم آہنگ نقل و حرکت، حج و عمرہ کے تجربے کا ایک مانوس حصہ ہے۔ کئی زائرین کے لیے شہر کے اوپر پرندوں کے غول کا چکر لگانا اتنا ہی یادگار ہوتا ہے جتنا کہ مسجد کے اردگرد موجود تاریخی فنِ تعمیر۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پرندے اکثر زائرین کی تصاویر میں نظر آتے ہیں اور سفرناموں میں ان کا ذکر ملتا ہے۔تاہم یہ دیرینہ بقائے باہمی برقرار رکھنے کے لیے عوامی حفظانِ صحت پر توجہ دینا بھی ضروری ہے خاص طور پر ان مقامات پر جہاں لوگوں کی آمد و رفت زیادہ ہوتی ہے۔ مکہ مکرمہ کی بلدیہ (میونسپلٹی) ان چوکوں اور راستوں پر باقاعدگی سے صفائی کا کام انجام دیتی ہے جہاں کبوتر جمع ہوتے ہیں۔بلدیاتی ٹیمیں عوامی مقامات کو دھوتی، باقی ماندہ دانہ ہٹاتی اور ماحول کو صاف ستھرا رکھتی ہیں تاکہ شہر کا حسن برقرار رہے اور عبادت گذاروں اور زائرین کے لیے آرام دہ ماحول یقینی ہو۔قدیم مؤرخین اور سیاحوں کے احوال سے لے کر آج کے زائرین کی تصاویر تک مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں۔ نسل در نسل قائم ان پرندوں کی موجودگی اس مقدس شہر کی تاریخی یادوں اور آج کی متحرک زندگی کے درمیان ایک چھوٹا سا مگر منفرد تعلق قائم رکھے ہوئے ہے۔(بشکریہ:اردوالعربیہ)

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بھٹو کی نتھ فورس

    اکتوبر 30, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    حرم پاک کے کبوتر (مکہ کے یہ کبوتر اس شہر کی دیرینہ روایات کی ایک زندہ علامت ہیں)

    نومبر 2, 2026

    بھٹو کی نتھ فورس

    اکتوبر 30, 2026

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.