جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ سمیت 168 افراد کے پاسپورٹ کی خفیہ معلومات آن لائن لیک ہوگئیں۔ متاثرہ افراد میں صدر کے سیکیورٹی افسران اور قومی سلامتی کے مشیر بھی شامل ہیں۔
جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کے بی ایس کے مطابق، پاسپورٹ کی تفصیلات جون کے آغاز میں ایک معاوضے پر دستیاب ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق، فائل کا نام ’مسافروں کی فہرست‘ رکھا گیا تھا۔ یہ فائل صدر کے یورپی دورے سے چند روز قبل ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر کے دفتر کو اس واقعے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکام نے تحقیقات اور فوری کارروائی کا اعلان کیا ہے۔
تاہم، ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ حساس معلومات کس نے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیں۔ اسی طرح، یہ بھی واضح نہیں کہ کتنے افراد نے فائل ڈاؤن لوڈ کی۔

