ڈپٹی کمشنر ہری پور کے مطابق ٹی فائیو کے بندکا حصہ ٹوٹنے سے ٹنل فائیو میں پانی بھر رہا ہے۔ ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی اورپاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تربیلا ڈیم توسیعی پن بجلی منصوبے پرکنکٹنگ ٹنل کے سیکنڈ بنچ کی کھدائی کے دوران چٹان کا ایک کمزور حصہ گرگیا، پانی ان ٹیک پٹ سے ٹنل اور پاور ہاؤس میں داخل ہوگیا۔
ترجمان واپڈا نے تربیلا کی ٹنل نمبر 5 منہدم ہونے کی اطلاعات بھی غلط قرار دے دیں، ذرائع کے مطابق حادثےکے بعد توسیعی پن بجلی منصوبے پر کام روک دیا گیا۔
ترجمان واپڈا کا کہنا ہےکہ ان ٹیک پٹ سے پانی مکمل طور پر نکالا جاچکا، زیر تعمیر پاور ہاؤس سے پانی نکالنے کا عمل جاری ہے، پروجیکٹ کی مین ٹنل، زیر تعمیر پاور ہاؤس، ٹیل ریس کلورٹ اور سوئچ یارڈ کوکوئی نقصان نہیں پہنچا۔
ترجمان واپڈا کے مطابق واپڈا کے سینئر افسران ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

