Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں۔سیاسی تناو اب ختم ہوناچاہیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

نومبر 7, 2026

جیل میں قید پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے شوہر سےخلع کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔عدالت نے شوہر کو25 نومبر کو طلب کرلیا

نومبر 7, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

نومبر 7, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 7
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»کالم»کردار،اخلاق اورذمہ داریاں:مرداورعورت، یکساں طورپر جواب دہ ہیں
کالم

کردار،اخلاق اورذمہ داریاں:مرداورعورت، یکساں طورپر جواب دہ ہیں

EditorBy Editorنومبر 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

فرزانہ نور

مرد اور عورت، معاشرتی زندگی کی دو بنیادی اکائیاں ہیں؛ دریا کے دو کنارے، زندگی کے ہم سفر اور شریکِ حیات۔ محبت، خلوص، اعتماد اور احترام کے رشتوں میں بندھے یہ دونوں انسان جب معاشرتی زندگی کا حصہ بنتے ہیں تو ذمہ داریاں بھی مشترک ہوتی ہیں اور اخلاقی تقاضے بھی۔ مگر ہمارے معاشرے کا ایک عجیب المیہ ہے کہ جب بات کردار، عزت اور اخلاقیات کی آتی ہے تو نظر عورت پر آ کر ٹھہر جاتی ہے، گویا کردار کی پوری عمارت عورت کے وجود پر کھڑی ہو اور مرد اس کا محض تماشائی!

‎عورت کی زندگی کا آغاز ہی نصیحتوں، تنبیہ اور احتیاطوں کے ایک طویل سلسلے سے ہوتا ہے۔ بچپن سے جوانی اور والدین کے گھر سے ازدواجی زندگی تک اسے بار بار یاد دلایا جاتا ہے کہ اس کے کردار پر کوئی حرف نہیں آنا چاہیے، قدم پھونک پھونک کر اٹھانے چاہییں اور اس کی ذات سے خاندان کی عزت وابستہ ہے۔ بلاشبہ حیا، شائستگی اور اخلاقی اقدار ہر انسان کی شخصیت کا حسن ہیں، مگر سوال یہ ہے کہ ان تقاضوں کا بوجھ صرف عورت کے کندھوں پر کیوں رکھا جاتا ہے؟ مرد کی تربیت میں نگاہ کی پاکیزگی، زبان کی شائستگی اور دوسروں کی عزت و حدود کا احترام اتنی ہی اہمیت کیوں نہیں رکھتا؟ ‎اگر عورت کی عزّت خاندان کی عزّت ہے تو کیا مرد کا کردار اس خاندان کی عزّت کا حصّہ نہیں؟

‎ہمارے معاشرے کا تضاد یہ بھی ہے کہ عورت کے لباس کو مرد کے رویّے کا جواز بنا دیا جاتا ہے۔ اس کے لباس، حرکات و سکنات اور طرزِ زندگی پر سوال اٹھائے جاتے ہیں، مگر جب کوئی مرد نامناسب نگاہ ڈالے یا رویّے کا مظاہرہ کرے تو جواب دہ اکثر عورت ہی ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مناسب لباس بھی نامناسب رویّوں سے تحفظ کی ضمانت نہیں بن سکتا۔ اس لیے مسئلے کا حل عورت کے راستے محدود کرنے میں نہیں، بلکہ ہر فرد کی تربیت، ذمہ داری کے احساس اور دوسروں کی حدود کے احترام میں پوشیدہ ہے۔

‎کردار کوئی ایسی سند نہیں جسے صرف عورت کے نام سے منسلک کر دیا جائے۔ یہ انسان کی نیت، عمل، فیصلوں اور دوسروں کے ساتھ اس کے برتاؤ سے تشکیل پاتا ہے۔ اگر عورت کی معمولی لغزش اس کی پوری شخصیت پر سوالیہ نشان بنا دی جاتی ہے تو مرد کی بڑی غلطیوں کو بھی اسی اخلاقی پیمانے پر پرکھا جانا چاہیے۔ وفاداری، سچائی، پاکیزگی اور ذمہ داری کے تقاضے جنس کی بنیاد پر تبدیل نہیں ہوتے۔

‎ہم اکثر عورت کی حفاظت کے نام پر اس کے راستے محدود کر دیتے ہیں۔ احتیاط کی تلقین کرتے کرتے کبھی اس کے خوابوں کی وسعت کم کر دیتے ہیں اور کبھی اس کے اعتماد کو خوف کے حصار میں قید کر دیتے ہیں۔ حالاں کہ حفاظت کا حقیقی مفہوم عورت کی آزادی محدود کرنا نہیں، بلکہ اسے ایسا محفوظ اور باوقار ماحول فراہم کرنا ہے جہاں اس کی عزّت، حدود اور حقوق کا احترام کیا جائے۔

‎عورت کو اپنی حدود پہچاننے کی تربیت دینا ضروری ہے، مگر مرد کو دوسروں کی حدود کا احترام سکھانا بھی اتنا ہی لازم ہے۔ بیٹیوں کو عزت کے ساتھ جینا سکھانے کے ساتھ بیٹوں کو دوسروں کی عزّت کرنا بھی سکھانا ہوگا۔ انہیں سمجھانا ہوگا کہ مردانگی کسی پر اختیار جتانے کا نام نہیں، بلکہ اپنے کردار، رویّے اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کا نام ہے۔ کسی عورت کی خاموشی رضامندی نہیں، اس کی مسکراہٹ اجازت نہیں اور اس کی موجودگی کسی کو اس کی حدود پامال کرنے کا حق نہیں دیتی۔

‎ہمیں ایسی نسل کی تربیت کرنی ہے جو کردار کو جنس کی بنیاد پر نہیں، انسان کے عمل کی بنیاد پر پرکھے؛ جو عزّت کو عورت کی ذمہ داری اور مرد کا اختیار نہ سمجھے، بلکہ اسے باہمی احترام کی مشترکہ قدر تسلیم کرے۔

‎کیا وقت نہیں آ گیا کہ ہم عزّت کے اپنے بنائے ہوئے پیمانوں اور کردار کے دہرے معیار پر نظرِ ثانی کریں؟

‎یاد رکھیے! کردار نہ مرد ہوتا ہے نہ عورت؛ کردار انسان کے عمل، نیت، اخلاق اور ذمہ داری کا نام ہے۔ جس معاشرے میں کردار کا معیار صرف عورت ہو، وہاں انصاف ہمیشہ ادھورا رہتا ہے۔ حقیقی تہذیب کا آغاز اس دن ہوگا جب عورت اور مرد دونوں اپنے کسی عمل پر یکساں‌ جواب دہ ہوں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    کیا نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہوگا؟

    نومبر 6, 2026

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    کردار،اخلاق اورذمہ داریاں:مرداورعورت، یکساں طورپر جواب دہ ہیں

    نومبر 7, 2026

    کیا نیتن یاہو کا دھڑن تختہ ہوگا؟

    نومبر 6, 2026

    آپ کسی تعارف کے محتاج نہیں

    نومبر 5, 2026

    پاکستان میں غربت کی بڑھتی شرح

    نومبر 4, 2026

    آرمی پبلک سکولز اینڈ کالجز سسٹم کا ملکی تعلیم کے فروغ میں نمایاں کردار

    نومبر 3, 2026

    بیرونِ ملک ہزاروں پاکستانی قیدی

    نومبر 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.