فیصل آبادپولیس نے منشیات سپلائی میں مبینہ طور پر ملوث ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کردیاہے۔
ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے تھانہ گلبرگ کے کانسٹیبل کو 5 پیکٹ چرس سمیت گرفتار کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی انکوائری میں ایس ایچ او سمیت مزید 5 اہلکار قصور وار پائے گئے۔
ترجمان پولیس مطابق تھانہ گلبرگ کا کانسٹیبل ڈرائیور کاشف، ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی میں مبینہ طور پر منشیات سپلائی کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔
ایس ایس پی آپریشنز کی ابتدائی انکوائری کے بعد ایس ایچ او عبدالغفار، گرفتار کانسٹیبل سمیت 6 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔

