لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کو انکریمنٹ نہ دینے کے معاملے میں درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی جاری کردہ انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شیرین عمران نے درخواستوں پر سماعت کی،وکیل نے استدعا کی کہ ملازمین کو جاری کی گئی انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جو فائدہ انکریمنٹ کی صورت میں ملازمین کو ایک مرتبہ دے دیا جائے، وہ واپس نہیں لیا جاسکتا، عدالت نے درخواست گزاروں کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ملازمین کی انکریمنٹ بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

