Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

بھارت کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ ناکام،مودی حکومت کی پریشانی میں اضافہ

نومبر 11, 2026

روس اور یوکرین میں بڑے پیمانے پر قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

نومبر 11, 2026

الیکشن کمیشن نے پنجاب بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا شیڈول جاری کر دیا

نومبر 11, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
بدھ, نومبر 11
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»اردوادب»سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست
اردوادب

سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

EditorBy Editorنومبر 11, 2026Updated:نومبر 11, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

(عبدالستاراعوان)
ممتازصحافی،شاعر اور ادیب محترم سعید احمد علوی چند روز قبل بہت محبت واپنائیت سے تشریف لائے اوراپنی شعری کاوش’’زیست‘‘کاتحفہ پیش کیا۔علوی صاحب اے جی نیوز سے وابستہ سینئر تجزیہ نگار اور صاحبِ اسلوب اینکرکے ساتھ قادرالکلام شاعر بھی ہیں۔
انہیں ادب کانفیس اور گہرا ذوق عطا ہوا ہے۔ان کے مزاج میں علم و آگہی،فکر و شعور اور احساس کی ایک خوبصورت آمیزش دکھائی دیتی ہے۔ان کی رگوں میں علویوں کا خون دوڑتا ہے اور وہ اپنے اسلاف کی روشن روایت کو نہ صرف سینے سے لگائے ہوئے ہیں بلکہ اسے اپنے قلم کے ذریعے آگے بڑھانے کا حوصلہ بھی رکھتے ہیں۔حق بات کہنااورسچ کا ساتھ دیناان کے مزاج میں نمایاں ہے۔ان کی شاعری میں سرورِ کونین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے بے پایاں عقیدت اور صوفیائے کرام سے والہانہ محبت پائی جاتی ہے۔انسانی اقدار کا احترام ان کے اشعار کو ایک خاص معنویت عطا کرتا ہے۔علوی صاحب معاشرے کے دکھ،محرومیوں،ناہمواریوں اور انسانی مسائل سے بھی آنکھیں نہیں چراتے اور اپنے شعری احساس کے ذریعے ان کی نشاندہی کرتے ہیں۔
’’زیست‘‘محض اشعار کا مجموعہ نہیں بلکہ سعید احمد علوی کے فکری سفر،قلبی کیفیات، ادبی شعور اور زندگی کے تجربات کا آئینہ بھی ہے۔
____نمونہ کلام____
یہ عوام غلام ابن غلام ہے

ہر نفس پر یہاں خوف کا قیام ہے

بند آنکھوں سے خواب دیکھتے ہیں سب

حاکموں کے ستم کا ہی احترام ہے

حق کی باتیں کریں توسزا ملے

یہاں ہر اک زبان پر پہرہ تمام ہے
———————
گنج بخش فیض عالم،داتا لاہور والے

سب کے دلوں کے رہبر،داتا لاہور والے

لاکر دیاہے انہوں نے راہ کا سراغ

راہ وفا کے راہی،داتا لاہور والے

ہردل میں ہے ان کی محبت کا ایک جہاں

رحمت کے ہیں پیکر،داتا لاہور والے
———————-
پڑھ جائے بچہ غریب کا،یہ سردار کوقبول نہیں

ظلم کا قلعہ گر پڑے،یہ دربار کو قبول نہیں

علم کی شمع جل اٹھے تو چھٹ جائے ہر اندھیرا

  1. اندھیروں کو روشنی کا سفر،سرکار کو قبول نہیں
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    نئے صوبے یا نیا تنازع

    نومبر 11, 2026

    پنجاب کی تاریخ، شناخت اور ہیروز

    نومبر 9, 2026

    حکومتی اتحاد اور سیاسی منظر نامہ

    نومبر 9, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    سعید علوی کاشعری مجموعہ زیست

    نومبر 11, 2026

    نئے صوبے یا نیا تنازع

    نومبر 11, 2026

    پنجاب کی تاریخ، شناخت اور ہیروز

    نومبر 9, 2026

    حکومتی اتحاد اور سیاسی منظر نامہ

    نومبر 9, 2026

    بجلی کے بلوں کا اضافی بوجھ

    نومبر 8, 2026

    کردار،اخلاق اورذمہ داریاں:مرداورعورت، یکساں طورپر جواب دہ ہیں

    نومبر 7, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.