شوبزانڈسٹری کے معروف اداکارافضل خان المعروف جان ریمبو بیٹے کے بات نہ کرنے اور وقت نہ دینے پر آبدیدہ ہوگئے۔
ساجد حسن کے ساتھ حالیہ انٹرویو کے دوران جان ریمبو نے آبدیدہ ہوتے ہوئے کہا کہ میں اہلیہ صاحبہ افضل سے کہتا ہوں کہ بچے ایک ہی گھر میں رہتے ہوئے بھی اپنے اپنے کمروں میں الگ تھلگ رہتے ہیں، میں کہتا ہوں کہ یہ لوگ بعد میں پچھتائیں گے، انہیں کہو کہ کچھ وقت میرے پاس آ کر بیٹھ جایا کریں۔
انہوں نے ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے نتیجے میں خاندان کے افراد کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

