ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے، افغان وزیر خارجہ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، اجلاس میں علاقائی تجارت کے فروغ، ٹرانسپورٹ اور توانائی کے شعبوں میں تعاون اور وسطی ایشیا کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنے کے امکانات پر گفتگو کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے انعقاد کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ای سی او اجلاس میں شرکت کے لیے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع جاری ہے۔

