Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

لاہورپریس کلب:ممتاز صحافی حسین نقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

نومبر 28, 2026

لاہور:این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی۔39 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل فراڈ بے نقاب،14 ملزمان گرفتار

نومبر 28, 2026

کے پی کے:سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشنز میں 500سے زائد دہشت گرد ہلاک

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»خطے کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات اور مشترکہ طور پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔اسحاق ڈار
پاکستان

خطے کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات اور مشترکہ طور پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔اسحاق ڈار

EditorBy Editorنومبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسحاق ڈار  نے اقتصادی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بامعنی پیش رفت کے لیے ضروری ہے کہ افغان حکام پڑوسی ممالک کے جائز  سکیورٹی خدشات کو دور کریں۔

انہوں نے دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنا اور ایک محفوظ و مستحکم ماحول قائم کرنے کو  علاقائی اقتصادی شراکت داریوں کو برقرار رکھنے کے لیے انتہائی ناگزیر قرار دیا اور کہا کہ  پاکستان مکالمے، کشیدگی میں کمی اور دیرپا علاقائی استحکام کی حمایت میں اپنی یہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ  نے مزید کہاکہ خطے میں غیر یقینی صورتحال اور تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی کے پیش نظر علاقائی روابط مزید مستحکم بنانے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا پاکستان ای سی او چارٹر میں درج اصولوں، مقاصد اور وژن کے لیے پُرعزم ہے اور بانی رکن کی حیثیت سے علاقائی تعاون کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خود مختاری کی برابری، باہمی احترام، عدم مداخلت اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون تنظیم کے رہنما اصول ہیں۔

نائب وزیراعظم کے مطابق جنوبی ایشیا، وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے سنگم پر واقع ہونے کے باعث خطہ منفرد جغرافیائی اہمیت رکھتا ہے جہاں اہم منڈیاں، وافر قدرتی وسائل اور تجارت کی تاریخی بنیادیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی برتری کو مضبوط اقتصادی روابط اور مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی، خطے کی معاشی ترقی کے لیے اقدامات اور مشترکہ طور پر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ضروری ہے جبکہ باہمی تعاون سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 2026 اور 2027 کے لیے ای سی او کی صدارت سنبھالنے پر فخر محسوس کرتا ہے اور اس مدت کو نتیجہ خیز اور بامقصد بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    لاہورپریس کلب:ممتاز صحافی حسین نقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

    نومبر 28, 2026

    لاہور:این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی۔39 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل فراڈ بے نقاب،14 ملزمان گرفتار

    نومبر 28, 2026

    کے پی کے:سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشنز میں 500سے زائد دہشت گرد ہلاک

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.