Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی

نومبر 17, 2026

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی دنیا کی ٹاپ 500 اور پاکستان کی ٹاپ 10 جامعات میں شامل

نومبر 17, 2026

پنجاب میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18،18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن

نومبر 17, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
منگل, نومبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»تازہ ترین»محقق ومصنف پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی دو کتابوں کی اشاعت
تازہ ترین

محقق ومصنف پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی دو کتابوں کی اشاعت

EditorBy Editorنومبر 16, 2026Updated:نومبر 16, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

(وژن پوائنٹ مانیٹرنگ ڈیسک)

تعلیمی نظام کے عنوان پرمعروف محقق،مصنف پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی دو تازہ کتابیں "پاکستان تعلیمی تناظرمیں” اور”پاکستان کی تعلیمی پالیسیاں”شائع ہوگئی ہیں۔یہ کتابیں معروف اشاعتی ادارے قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل نے شائع کی ہیں۔

کتاب "پاکستان کی تعلیمی پالیسیاں”200سے زائدصفحات پرمشتمل ہے،اس کتاب میں 1947 سے 2025تک پاکستان کی تعلیمی پالیسیوں کا جائزہ لیاگیاہے۔اس کتاب میں مختلف ادوار کے تعلیمی نظام کا عرق ریزی سے جائزہ لیاگیاہے۔یہ کتاب 40 اہم عنوانات پر مشتمل ہے۔

دوسری کتاب کا عنوان ہے” پاکستان تعلیمی تناظر میں۔ نظریہ اورعمل”۔یہ کتاب 230 صفحات پر مشتمل ہے۔اس کتاب میں برصغیر میں جدید تعلیم کے آغاز و ارتقاء ،خطہ ملتان کا تعلیمی پس منظر،سر سید احمدخان کی علمی خدمات،مولانا حالی ،مولانا محمدعلی جوہر،علامہ اقبال،قائداعظم محمد علی جناح کے تعلیمی نظریات کا جائزہ لیاگیاہے۔یہ کتاب 43اہم عنوانات پر مشتمل ہے۔ ان دونوں کتابوں کے آخری صفحات پر حوالہ جات کی فہرست بھی دی گئ ہے جس سے ان کی اہمیت میں اضافہ ہواہے۔

پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی یہ کاوش بلاشبہ لائق تحسین ہے، ان کتابوں کو تعلیمی اداروں کی لائبریریوں میں نہ صرف موجود ہونا چاہیے بلکہ ایسی معیاری کتابوں کو نصاب کا بھی حصہ بناناچاہیے۔

ان معیاری کتابوں کےپبلشرجناب علامہ عبدالستارعاصم نے اپنےتاثرات میں جناب پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی علمی وفکری خدمات کامختصر اورجامع تعارف پیش کیاہے۔انہوں نے لکھاہے کہ:

​”قائد اعظم اور علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو پھیلانے، نظریہ پاکستان کے فروغ اور تحفظ کے لیے پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی کی خدمات قابل قدر اور نا قابل فراموش ہیں۔ تحریک پاکستان ،قائد اعظم اور اقبال پر ان کی کتابوں اور مضامین نے نئی نسل کی ذہنی آبیاری کرنے اور ان میں جذبہ حب الوطنی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے جب وہ شعبہ تعلیم سے وابستہ ہوئے، ان کی یہ وابستگی طلبہ اور عام لوگوں کی نظریاتی تربیت کا عمل ابھی تک جاری ہے۔ وہ شاندار تعلیمی کیریئر کے حامل ہیں۔ وہ سیاسیات، معاشیات، تاریخ، اردو کے مضامین میں ماسٹرز کی ڈگریاں رکھتے ہیں۔ انہوں نے ”پاکستان کی پارلیمانی سیاست“ پر تحقیق کرکے سیاسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ انتہائی مقبول استاد ہونے کے ساتھ اچھے منتظم، محقق اور رائٹر بھی ہیں۔ پاکستان کی تاریخ سیاست، تحریک پاکستان، مطالعہ پاکستان، قائد اعظم اور اقبال ہمیشہ ان کی تحقیق کے خاص موضوعات رہے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی اب تک دس تحقیقی کتابیں شائع ہو چکی ہیں:

​1- نظریہ پاکستان: پس منظر اور پیش منظر

2- اقبال اور جدوجہد آزادی

3- اگر پاکستان نہ بنتا

4- قائد اعظم کیسا پاکستان چاہتے تھے؟

5- پاکستانی سیاست (1947-1958) فوج، بیوروکریسی اور سیاسی جماعتوں کا کردار

6- اقبال کی سیاسی بصیرت

7- قائد اعظم اور سیکولر سٹیٹ

8- قومی جدوجہد کی 100 نمایاں شخصیات

9- ملتان کی علمی و ادبی سرگرمیاں

10- ایمرسن کالج اوردی ایمرسنز (تاریخی پس منظر اور کارکردگی)

​ان کی اسی نوعیت کی مزید پانچ کتابیں زیر طبع ہیں۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور ایم اے کی کلاسوں کے لیے مطالعہ پاکستان، معاشیات، سیاست اور شہریت کے مضامین پر 12 درسی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ جن میں انٹر اور ڈگری کے لیے مطالعہ پاکستان کی کتب انتہائی مقبول ہیں،جو ایک لاکھ سے زائد تعداد میں اب تک شائع ہو چکی ہیں۔ پروفیسر صدیقی پاکستان کے قومی اخبارات اور جرائد میں مسلسل اور مستقل لکھتے رہتے ہیں۔ ان کے اب تک آٹھ سو سے زائد مضامین مختلف اخبارات اور جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ وہ ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں میں گزشتہ 50 سالوں سے شرکت کر رہے ہیں۔ وہ گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان اور گورنمنٹ ایس ای کالج بہاولپور جیسے موثر تعلیمی اداروں کے پرنسپل کے علاوہ ڈائریکٹر ایجوکیشن (کالجز) آئی۔ ڈی۔ او۔ ایجوکیشن اور چیئرمین تعلیمی بورڈ کے عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان کا انتظامی، تعلیمی اور علمی سفر بھی جاری وساری ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پٹرول کی قیمت میں مزید کمی کردی گئی

    نومبر 17, 2026

    پنجاب میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18،18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔الیکشن کمیشن

    نومبر 17, 2026

    پی ٹی آئی کے تین رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم گرفتار

    نومبر 17, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    جماعت اسلامی کے ممتازرہنماامیرالعظیم کی حیات وخدمات پر مشتمل کتاب”امیر العظیم،چراغ راہ”شائع ہوگئی

    نومبر 17, 2026

    حالیہ اسرائیلی انتخابات

    نومبر 17, 2026

    سندھ کی تقسیم، انتظامی اصلاح یا تاریخ سے انکار؟

    نومبر 17, 2026

    محقق ومصنف پروفیسر ڈاکٹر حمیدرضا صدیقی کی دو کتابوں کی اشاعت

    نومبر 16, 2026

    لاہور جم خانہ کلب کا قضیہ

    نومبر 16, 2026

    سالک کا کون مالک؟

    نومبر 16, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.