پولیس نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر اور ایک ٹرک بھی قبضے میں لے لیا، گرفتار ملزمان کے خلاف پارکو افسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ چوری شدہ کروڈ آئل کی سپلائی سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے آئل لائن تک رسائی کے لیے تقریباً 200 فٹ طویل خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی، قریب ہی واقع ایک جھونپڑی میں 8 فٹ گہرا اور 4 فٹ چوڑا گڑھا بھی کھودا گیا تھا، پائپ لائن پر لوہے کا کلپ لگا کر پریشر پائپ اور 2 انچ کا پلاسٹک پائپ جوڑا گیا تھا جس کے ذریعے کروڈ آئل ٹینکروں میں منتقل کیا جاتا تھا۔

