پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کو حراست میں لے لیا۔
پشاور سے پولیس کے مطابق تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سےحراست میں لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان نفری کے ہمراہ ہائی کورٹ کے مین گیٹ پر موجود تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تینوں رہنماؤں کی ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں درخواست ضمانت خارج کر دی تھی۔
تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم ہائی کورٹ بار روم میں موجود رہے۔ پی ٹی آئی رہنما عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائی کورٹ پہنچے تھے۔
پشاور ہائی کورٹ نے تینوں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی تھیں

