الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے اور دوسرے مرحلے میں 18،18 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کو منظوری سے آگاہ بھی کردیا۔
پہلے مرحلے میں چکوال، تلہ گنگ، پاکپتن، سیالکوٹ، اوکاڑہ ، راجن پور، نارووال، چنیوٹ، خانیوال، ننکانہ صاحب، قصور، راولپنڈی ، مری، ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لاہور، بہاولپور، لودھراں، سرگودھا، حافظ آباد اور بھکر میں بلدیاتی انتخاب ہوگا۔
دوسرے مرحلے میں ساہیوال، گوجرانوالہ، وزیرآباد، بہاولنگر، اٹک، خوشاب ، منڈی بہاؤالدین ، وہاڑی، جہلم، شیخوپورہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد ، ملتان، میانوالی، لیہ، جھنگ، گجرات اور رحیم یار خان میں انتخابات ہوں گے۔

