محکمہ موسمیات کےمطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ماہرین صحت نےشہریوں کو خبردارکیا ہےکہ سموگ کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔
شہرلاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 284 ریکارڈ کیا گیا، ٹاؤن شپ میں فضائی آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ کر 637 تک جا پہنچی،سب سے زیادہ آلودگی ٹاؤن شپ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔

