Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

لاہورپریس کلب:ممتاز صحافی حسین نقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

نومبر 28, 2026

لاہور:این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی۔39 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل فراڈ بے نقاب،14 ملزمان گرفتار

نومبر 28, 2026

کے پی کے:سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشنز میں 500سے زائد دہشت گرد ہلاک

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»مجھے ہرجانے کا نوٹس آیا،وہ پانچ ارب قومی خزانے میں نہیں جانے تھے، میڈم مریم نے اپنے لیے مانگے تھے۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین
پاکستان

مجھے ہرجانے کا نوٹس آیا،وہ پانچ ارب قومی خزانے میں نہیں جانے تھے، میڈم مریم نے اپنے لیے مانگے تھے۔وفاقی وزیر چودھری سالک حسین

EditorBy Editorنومبر 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کا کہنا ہے کہ مجھے جو ہرجانے کا نوٹس آیا وہ پانچ ارب قومی خزانے میں نہیں جانے تھے، میڈم نے اپنے لیے مانگے تھے۔ایک ٹی وی پروگرام میں پنجاب حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ہتک عزت کے نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نوٹس میں مانگے گئے 5 ارب روپے قومی خزانے میں نہیں جانے تھے بلکہ میڈم نے اپنے لیے مانگے تھے، اور اس ذاتی مسئلے کے لیے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا دفتر استعمال کیا گیا جو سراسر غلط ہے۔میں نے نوٹس کا تفصیلی جواب دے دیا ہے، جس میں 15 نکات پر بات کی لیکن اس کا کوئی جواب نہیں دیا گیا، میرا سارا فوکس صرف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پر تھا۔خط کا جواب دینا میرا حق ہے اور اگر وہ مطمئن نہیں ہیں تو باقی باتیں عدالت میں کر لیں گے۔

چودھری سالک کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر معافی نہ مانگی اور 5 ارب روپے نہ دیے تو عدالت لے کر جائیں گے، اور ان کے پاس وکیلوں کی فوج ہے تو وہ ضرور عدالت میں معاملہ لے کر جائیں، بہتر بھی یہی ہے کہ لیگل نوٹس کے بجائے لیگل فورم پر چیزیں پیش کی جائیں۔میں نے جوابی ہتک عزت نوٹس میں ہرجانے کی کوئی ڈیمانڈ نہیں کی۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ عظمیٰ بخاری جوشِ خطابت میں کیا الفاظ استعمال کرتی ہیں وہ ویڈیوز میں دیکھ لیں، وہ جوشِ خطابت میں بات کرنے کے بعد شاید بھول جاتی ہیں کہ کیا الفاظ استعمال کیے۔

پنجاب حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئےان کا کہنا تھا پنجاب میں مس مینجمنٹ انتہا پر ہے، 30 سے 40 ارب روپے ایڈوانس دیے گئے اور پراجیکٹ ٹھپ کر دیے گئے، میں نے تو یہ بھی کہا تھا کہ پورے پاکستان میں کرپشن ہو رہی ہے۔میرے خیال سے انہیں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلنا نہیں آتا، اور اتنی غیر یقینی صورتحال ہو تو صوبہ کیسے چلے گا؟ بہت سے لوگوں نے بیانات دیے لیکن انہیں نوٹس نہیں بھیجے جا رہے۔

ڈی سی کی تبدیلی اور دیگر افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی سی سے متعلق تمام باتیں غلط اور بے بنیاد ہیں، ڈی سی کو لگائے ڈیڑھ سال ہو گیا تھا ہمیں کوئی ایشو نہیں، جبکہ کان بھرنے سے متعلق باتیں بھی سفید جھوٹ ہیں۔انہوں نے حلفاً کہا کہ مجھے کسی نے یہ چیزیں کہنے کو نہیں کہا، میں نے کوئی غلط بات نہیں کی بلکہ حقیقت سامنے رکھی ہے۔

چودھری سالک حسین نے مزید کہا کہ والد سمیت کسی نے معاملہ ختم کرنے پر بات نہیں کی، اور اگر کوئی یہ کہے کہ آپ آ کر ملیں تو میں کیوں ملوں جب میں نے کوئی غلط بات کی ہی نہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    لاہورپریس کلب:ممتاز صحافی حسین نقی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

    نومبر 28, 2026

    لاہور:این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی۔39 کروڑ روپے کا ڈیجیٹل فراڈ بے نقاب،14 ملزمان گرفتار

    نومبر 28, 2026

    کے پی کے:سی ٹی ڈی کے کامیاب آپریشنز میں 500سے زائد دہشت گرد ہلاک

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.