پنجاب میں متعدد پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق شہباز احمد ہنجرا کو ڈی ایس پی پیپلز کالونی گوجرنوالہ تعینات کردیا گیا،کاشف مسعود کو ڈی ایس پی داؤد خیل، میانوالی تعینات کردیا گیا،شاہد سلطان کو ڈی ایس پی صدر میانوالی تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ریحان ضیاء کو ڈی ایس پی صدر پاکپتن تعینات کردیا گیااورعبدالغفار کو ڈی ایس پی صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا۔
بتایاگیاکہ علم دین کو ڈی ایس پی صدر مظفرگڑھ تعینات کردیا گیااورمحمد اسلم کو ڈی ایس پی پنڈی گھیب،اٹک تعینات کردیا گیااورعارف محمود خان کو ڈی ایس پی گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق طارق محمود کو ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل برانچ سیالکوٹ تعینات کردیا گیااورطاہر محمود کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سیالکوٹ تعینات کردیا گیاہے۔

