ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ بلاول بھٹو نے پورے پاکستان کو دھمکی دی، عدالتوں کا ازخود نوٹس لینا بنتا ہے، وفاقی حکومت اور امن وامان قائم کرنے کے ذمہ دار بھی بلاول بھٹو کے خونریزی سے متعلق بیان کا نوٹس لیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے بلاول پر نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا عزیر بلوچ سے خونریزی کرانی ہے ؟ پورے پاکستان میں صوبے بننے ہیں تو خونریزی کراچی حیدرآباد اور میرپورخاص میں کیوں ہوگی؟ سندھ کے شہری علاقوں میں خونریزی کون کرے گا؟
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر حکمرانی کررہی ہے، سندھ کی 65 فیصد آبادی نئے صوبے بننے کا فیصلہ کرچکی ،پاکستان کو کسی لسانی تفریق کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔

