ایک پوڈکاسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑانےبتایا کہ زندگی میں پہلا اہم موڑ ممبئی میں ہونے والی روکا کی روایتی تقریب تھی، جس کا اہتمام میری والدہ نے کیا تھا، تقریب میں پنڈتوں کی موجودگی، منتر اور ہون کی رسم نے ایسا محسوس کرایا، جیسے میں ایک نئی زندگی میں قدم رکھ رہی ہوں، اس تقریب نے میرے اور نک جونس کے رشتے کو ایک نیا موڑ دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دوسرا اہم موڑ شادی کے ابتدائی دنوں میں اختلافات کو حل کرنے کے انداز کو سمجھنا تھا، پریانکا نے شادی کے ابتدائی دنوں کا ایک واقعہ یاد کیا، جب دونوں ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
اپنی اور نک کی شخصیت میں فرق بیان کرتے ہوئے اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ میں نک کے چائے کے کپ میں طوفان کی مانند ہوں۔
پریانکا کے مطابق جب بھی دونوں کے درمیان کوئی اختلاف پیدا ہوتا تو میرا فوری ردِعمل مسئلے کا حل تلاش کرنا اور یہ سوچنا ہوتا تھا کہ صورتِ حال کو کیسے بہتر بنایا جائے، جبکہ نک جونس کی ترجیح مختلف تھی، وہ کسی مسئلے کا حل تلاش کرنے سے پہلے دونوں کے جذبات پر بات کرنا اور یہ سمجھنا چاہتے تھے کہ اختلاف کے دوران ہر شخص کیا محسوس کر رہا ہے۔
اس انٹرویومیں پریانکانے نک جونس کے ساتھ اختلافات کو حل کرنے کے انداز میں فرق اور اس سے اپنے رشتے کو بہتر بنانے کے تجربے پر گفتگو کی ہے۔

