ایوان صدر میں وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق کیا۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور اتفاق ہوا کہ تمام معاملات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالا جائےگا۔
ملاقات میں گفتگو ہوئی کہ پچھلی آئینی ترامیم تمام اتحادی جماعتوں کی باہمی مشاورت سے کی گئیں، تمام معاملات پر مل کر بیٹھیں گے اور مشاورت سے ان کا حل نکالا جائےگا۔

