وزیراعظم شہباز شریف سے قطر کے وزیر داخلہ اور کمانڈر انٹرنل سیکیورٹی فورس نے ملاقات کی، شہباز شریف نے پاکستان کے لیے قطری قیادت کی غیر متزلزل حمایت اور پاکستان کو ایل این جی کی مسلسل فراہمی پر اظہار تشکر کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ اور قطر کے امیر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

