عاقب جاوید نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ ایک لیگ میں شرکت کرسکتے ہیں جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کیٹیگری والے کھلاڑی پی ایس ایل کے ساتھ 2 غیرملکی لیگز کھیل سکیں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ٹیسٹ فارمیٹ کھیلنے والے کھلاڑی پی ایس ایل کے علاوہ کسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کر سکیں گے البتہ ٹیسٹ اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو کاؤنٹی چیمپئن شپ کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کوپی ایس ایل کے علاوہ 3 غیرملکی لیگز میں شرکت کی اجازت ہے، ڈیولپمنٹ کیٹیگری والے کھلاڑیوں کی لیگز میں شرکت ان کے ڈیولپمنٹ سے مشروط ہوگی، پی سی بی یہ فیصلہ کرے گاکہ ڈیولپمنٹ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ڈیولپمنٹ کےلیے کس جگہ کھیلنےکی ضرورت ہے، پی سی بی نے ڈیولپمنٹ کیٹیگری والے کرکٹرز کے ساتھ این او سی کی کوئی شرط نہیں رکھی، کھلاڑیوں کو ان کی ضرورت کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کھلانے کا فیصلہ ہوگا۔

