وزیربلدیات سندھ ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ بلاول بے نظیر کا بیٹا ہے سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے والی باتیں بے تکی ہیں۔
صوبائی وزیر ناصرحسین شاہ نے کہا بلاول اسلام آبادگئے تو کہا گیا ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا آصف زرادری کا ایک ہی بیٹا ہے اور وہ بلاول بھٹو ہے، اس کی ہی بات چلےگی، بلاول کا موازنہ محسن نقوی سے نہ کیا جائے۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ایک ہے ایک ہی رہےگا، پیپلزپارٹی ریفرنڈم سے نہیں گھبراتی،کراچی کے اردو بولنے والے بھائیوں نے فیصلہ دیدیاکہ سندھ کی تقسیم نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کا ایک بیٹا نئے صوبوں کے حق میں جبکہ دوسرا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا صدر زرداری کو چاہیے کہ وہ دونوں بیٹوں کو سمجھائیں کہ صوبوں کی بحث کو آلودہ کرنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

