چکن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔ شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق لاہورمیں چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے، ایک ہفتے کے دوران مرغی کا گوشت 35 روپے فی کلو مہنگا ہوا جس کے باعث شہری پریشانی کا شکار ہیں۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق چکن کی قیمت 584 روپے سے بڑھ کر 621 روپے فی کلو ہوگئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

