سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں ایرانی سرحد کے قریب سرگرم ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری خفیہ آپریشن عزمِ الخارج میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ آپریشن کے تازہ ترین مرحلے میں ایرانی سرحد کے قریب علاقے سے فتنہ الہندوستان کے 4 اہم دہشتگردوں کو ایک کامیاب کارروائی کے دوران گرفتار کر کے بحفاظت پاکستان منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ آپریشن عزمِ الخارج کو ایک انتہائی منظم اور طویل مدتی حکمتِ عملی کے تحت چلایا جا رہا ہے، جس میں پاکستانی اور ایرانی خفیہ اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ تعاون شامل ہے تاکہ سرحد پار سرگرم دہشتگرد نیٹ ورکس کا مکمل صفایا کیاجا سکے۔

