Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملہ، حماس سربراہ خلیل الحیہ کا بیٹا محفوظ، خاندان کے افراد زخمی

نومبر 28, 2026

ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

نومبر 28, 2026

میناَب میں ہلاک ہونے والے 168 بچوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی صدر

نومبر 28, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, نومبر 28
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»دو ٹوک فیصلہ ہے دھرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے: حکومت کا اعلان
پاکستان

دو ٹوک فیصلہ ہے دھرنے والوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے: حکومت کا اعلان

EditorBy Editorنومبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : وفاقی وزرا نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی یہاں تک آگئی مگر اب اُس سے کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اسلام آباد ڈی چوک پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ ڈی چوک کو مظاہرین سے نہ صرف خالی کرالیا گیا بلکہ انہیں دو چورنگی پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کسطرح کے لوگ احتجاجی قافلے میں آئے اور کارروائی کی یہ سب نے دیکھا ہے، پُرامن احتجاج کرنے والوں کو دیکھ لیا۔ اُن کی کوشش ایک تھی کہ کسی طرح لاشیں ملیں مگر ہم نے علاقہ کلیئر اور جانی نقصان نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

محسن نقوی نے کہا کہ انہوں نے آنا تھا وہ آگئے. انہوں نے آکر دیکھ لیا اب مذاکرات کی کوئی صورت نہیں، حکومت کا دو ٹوک فیصلہ ہے کہ دھرنے والوں سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ جانی اور مالی نقصان کی ذمہ دار ایک عورت ہیں، سارے فساد کے پیچھے ایک عورت ہے، جو ممکن ہوا ہم اُس پر بھی کام کریں گے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ یہ غریب کے بچے کو ڈھال بنانے کیلیے آگے کرتے ہیں۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں مظاہرین کی جانب سے غلیل کی مدد سے مارے گئے کنچے اور شیل بھی دکھائے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ آج ہم نے ان کی پھینٹی لگائی اور دو چوک پیچھے پھینک دیا، بنٹے مار کر کوئی کسی کو رہا نہیں کرواسکتا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ افغان شہریوں کو کون پارٹی کی ممبر شپ لے کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک سوات کا دیہاڑی دار مزدور تھا، ایک 16 سالہ بچہ تھا جو افغانستان سے آیا تھا، اسٹیٹ کی رٹ بحال ہے، ڈی چوک سے باہر پھینک دیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ بشریٰ بی بی قاسم، سلیمان اور اپنے بچوں کو بلائیں، ہم نے پی ٹی آئی کے حملے کو پسپا کردیا، کوئی کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے، عدالتوں میں کیسز ہیں، ہم کیا بات کریں، کیا این آر او اور ڈیل دی جاسکتی ہے؟ 

عطا تارڑ نے کہا کہ ریاست کے صبر کو نہ آزمائیں، یہ بی بی لاشیں اور خون لینے آئی ہیں، بشریٰ بی بی ہمت کریں اور فرنٹ سے لیڈ کریں، ہم ڈی چوک پر ہی کھڑے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گولی چلانا بہت آسان ہے، ایک برسٹ ماریں تو سب صفائی ہوجائے گی، ہم ان کو لاشیں نہیں دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس اور رینجرز کے شہید اہلکاروں کا لہو کس کے ہاتھوں پر تلاش کریں۔

عطا تارڑ نے بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے مظاہرین کو چلینج کیا کہ آگے آئیں ہم تیار بیٹھے ہیں اور یہاں کھڑے ہوئے ہیں، جو آئے گا ہم اسکو بھرپور جواب دیں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    بھارتی اقدامات پر رونا بھی آتا ہے اور ہنسنا بھی ۔اداکار عمیر رانا

    نومبر 28, 2026

    اگلے تین روز کے لیے تیل کی قیمتیں مقرر، پٹرول مزید سستا،ڈیزل کی قیمت برقرار

    نومبر 28, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.