Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
- قازقستان میں عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی نافذ
- نئےمالی سال میں لنڈے کے کپڑے بھی مہنگے،10فیصد ٹیکس کی وصولی شروع
- نئےمالی سال کےپہلےدن آئی ایم ایف کی پہلی شرط منظور، یوٹیلیٹی اسٹورز بند
- ڈالر کی قیمت میں کمی پر عالمی مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر پاکستان میں 6600 روپے مہنگا
- یورپ ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، جھلسا دینے والی گرمی سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے
- وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی سفارتخانے آمد:اسرائیلی حملوں کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا
- عوام کی سستی بجلی کی موجیں ختم:پرانے ریٹ بحال
- صدر ٹرمپ بِگ بیوٹی فُل بل سینیٹ سے پاس کرانے میں کامیاب
Author: Editor
لندن: برطانوی میڈیا کا کہنا ہے اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی تمام درآمدات پر20فیصد ٹیرف لگاتے ہیں توبرطانیہ کو اپنی برآمدات میں 22 بلین پاؤنڈ (79 کھرب روپے)کا نقصان ہو سکتا ہے اور مہنگائی دوبارہ بڑھنا شروع ہو سکتی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر برطانیہ کی معیشت کے چند اہم شعبوں فشنگ، پٹرولیم اور مائننگ کی ایکسپورٹ میں پانچواں حصہ کمی آسکتی ہے جبکہ فارماسیوٹیکل اور الیکٹریکل شعبے بھی متاثر ہونگے۔ یہاں تک کہ بعض ایسے شعبے جو خود ایکسپورٹ نہیں کرتے مثلاً ٹرانسپورٹیشن وغیرہ کاروباری سرگرمیوں کے کم ہونے سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ البتہ اگر امریکہ…
تل ابیب: حزب اللہ کے اسرائیلی وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر حملے کے بعد نیتن یاہو نے اپنا دفتر بالائی منزل سے تہہ خانے میں منتقل کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادار کے مطابق نیتن یاہو نے بیٹے کی شادی غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔اسرائیلی وزیراعظم کا عدالت میں کیسز میں بھی پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب،امریکا نے اسرائیل کو 130 بلڈوزر اور بھاری بموں کی فراہمی روک دی ہے، اسرائیل یہ بلڈوزر غزہ کی پٹی میں گھروں کو منہدم کرنے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیلی وزارت دفاع نے امریکی مشینری بنانے…
اسلام آباد: وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہناہے کہ ڈنمارک کے ساتھ میری ٹائم سیکٹر میں 2ارب ڈالر سرمایہ کاری کا معاہدہ آئندہ ایک دو روز میں متوقع ہے۔ وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے قبل ڈنمارک کی شپنگ کمپنی میرسک لائن کے سینئرحکام نے اہم ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے میرسک لائن کے حکام سے کہاکہ ملک کے بحری شعبے میں 2 ارب ڈالر (5 کھرب 55ارب روپے)کی تاریخی سرمایہ کاری آنا بڑی کامیابی ہے۔
ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی ہنرمند افرادی قوت کیلئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع کے حوالے سے جلد بڑی پیشرفت متوقع ہے۔ وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التویجری سے عرب-اسلامک سمٹ کے موقع پر ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں…
واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکو روبیو کو وزیر خارجہ اور مائیکل والز کو قومی سلامتی مشیر بنائے جانے کی توقع ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر روبیو کے نام پر نومنتخب صدر ٹرمپ نے اتفاق کرلیا ہے۔ مائیکل والز افغانستان کی جنگ لڑ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ہیں اور 5 نومبر کو ہوئے انتخابات میں وہ رکن کانگریس منتخب ہوئے ہیں۔ ان کا تعلق بھی فلوریڈا ہی سے ہے۔ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ اقوام متحدہ میں امریکی مندوب کے لیے ایلس اسٹیفانک کا…
مکہ: مکہ مکرمہ میں کعبۃ اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے مرد اور خواتین کے لیے علیحدہ علیحدہ اوقات مقرر کردیے گئے ہیں۔ حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجے تک ہوں گے جبکہ خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور فی شخص اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا۔ حطیم میں نفل ادائیگی اوقات کا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔
پنجاب میں فضائی آلودگی نے تاریخ کی بدترین شکل اختیار کر لی ہے،، صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا،، اس سے پہلے پنجاب کے صرف 8 اضلاع کے اسکول بند کئے گئے تھے جن میں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، ڈی جی خان، سرگودہا اور ساہیوال شامل تھے،، پنجاب کے وزیر تعلیم نے اب پورے صوبے کے سرکاری اور نجی اسکولوں سمیت ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں،، تمام اسکولوں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کو آن…
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں جون 2024ء سے اب تک بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق تیرہ کروڑ اسی لاکھ میں سے چار کروڑ چودہ لاکھ انٹرنیٹ صارفین وی پی این کا استعمال کر رہے ہیں۔پاکستان میں اس عرصے کے دوران وی پی این کے استعمال میں 131% اضافہ ہوا۔ خطرناک بات یہ ہے کہ زیادہ ترافراد غیرمصدقہ وی پی اینز استعمال کر رہے ہیں جو نہ صرف استعمال کرنے والے بلکہ ملک کے لیے بھی شدید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ کئی ممالک میں وی پی اینز کا استعمال ناصرف غیر…
واشنگٹن:امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد پہلی بار ایک بٹ کوائن کی قیمت 82 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ گئی ہے، انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکا کو کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت بنانے کا اعلان کیا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ وہ اقتدار میں آنے کی صورت میں کرپٹو کرنسیوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے والے امریکا کے سکیورٹیز اینڈ ایکسینچ کمیشن کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیں گے ۔ کوائن ڈیسک کے مطابق اتوار کو ایک بٹ کوائن کی قیمت 81,893.33 کی سطح پر ریکارڈ کی گئی…
مکہ مکرمہ :مکہ مکرمہ میں جبل عمر ڈیویلپمنٹ کمپنی نے 3881 مربع میٹر (153 مرلے) رقبے پر مشتمل ایک پلاٹ تقریبا 660 ملین ریال (تقریباً 49 ارب روپے )میں مشارکہ کیپٹل کمپنی کو فروخت کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے تاکہ ایک منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔اخبار 24 کے مطابق کمپنی کے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پلاٹ کی بک ویلیو 165.5 ملین ریال ہے، جس میں ڈیویلپمنٹ کی قیمت بھی شامل ہے۔ اسی تناظر میں لادن انویسٹمنٹ کمپنی نے اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مکہ مکرمہ میں جبل عمر منصوبے کے اندر رہائشی…