Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»حسن نصراللہ کی لوکیشن کا پتا چلانے کیلئے پراسرار مادے کا استعمال کیا گیا:اسرائیلی میڈیا
تازہ ترین

حسن نصراللہ کی لوکیشن کا پتا چلانے کیلئے پراسرار مادے کا استعمال کیا گیا:اسرائیلی میڈیا

EditorBy Editorستمبر 30, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بیروت (وژن پوائنٹ) اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کا پتا چلانے کیلئے صرف دو منٹ لگے جبکہ ان کی لوکیشن جاننے کیلئے پراسرار مادہ استعمال کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار ”معاریف“ کے مطابق ایک نامعلوم شخص نے حسن نصراللہ سے مصافحہ کیا تو اس نے حزب اللہ کے سربراہ کے ہاتھ پر کوئی نامعلوم چیز مسل دی۔ اس مادے نے اسرائیل کو پارٹی لیڈر کے مقام کا پتہ لگانے میں مدد کی۔

اخبار کی معلومات کے مطابق اسرائیل کو حسن نصراللہ کو تلاش کرنے اور بیروت کے علاقے ضاحیہ میں واقع ہیڈکوارٹرز میں اس کی موجودگی کی تصدیق کرنے میں صرف دو منٹ لگے۔ چند منٹ بعد اسرائیلی طیاروں نے ہیڈکوارٹر پر فضائی حملہ کردیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس حملے میں 80 ٹن وزنی بم سائٹ پر گرائے گئے۔حسن نصراللہ اور پارٹی کے دیگر کئی سینئر رہنما شہید ہوگئے۔

معاریف کی رپورٹ نے بتایا کہ حسن نصراللہ ہیڈ کوارٹرز کے ایک غیر ہوادار کمرے میں دم گھٹنے کے نتیجے میں شہید ہوگئے جہاں بم دھماکے کے نتیجے میں زہریلی گیسیں خارج ہوئی تھیں۔ حسن نصراللہ کا جسد خاکی ان کی موت کے اگلے دن برآمد ہوا اور جسے بیروت کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے جسم پر کوئی چوٹ نہیں تھی بظاہر یہی لگتا ہے کہ دھماکے کی شدت کی وجہ سے ان کی موت ہوئی۔

Gaza Hasan Nasar Allah Hizbuallah Iran Israel Lebanon Middle East War
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.