Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر
پاکستان

مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر

EditorBy Editorاکتوبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Islamabad: Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses at an All Parties Conference with regard to Palestine Solidarity Day on October 7, 2024.
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (وژن پوائنٹ نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے،پاکستان نے مسلم امہ میں اور بین الاقوامی سطح پر صیہونی ایجنڈے کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر میں اس سازش کو بے نقاب کرتا رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر اور وزیراعظم کا شکر گزار ہوں، آل پارٹیز کانفرنس بلائی، مسئلہ فلسطین کے لیے پوری قوم ایک پیج پر ہے۔ مسئلہ فلسطین پر ساری قوم اور جماعتیں وزیراعظم کے ساتھ ہیں، ہم اپنی فلسطینی بہنوں اور بچوں کو نہیں بھولے اور اُن کو حق ملنے تک آواز اٹھاتے رہیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم فلسطین کے معاملے پر ایک کمیٹی بنائیں اور اُس کے ممبران کو فلسطین کا اعزازی سفیر نامزد کریں تاکہ اراکین عالمی پلیٹ فارم اور دنیا بھر میں جاکر فلسطین کے حق میں آواز اٹھائیں۔ اسی کے ساتھ انہوں نے تجویز دی کہ آل پارٹیز کانفرنس کی ایک بھرپور قرارداد بھی سامنے لائی جائے اور اُسے عالمی دنیا کے سامنے رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مسلم امہ میں اور بین الاقوامی سطح پر صیہونی ایجنڈے کو بے نقاب کیا اور دنیا بھر میں اس سازش کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم اکثر دنیا کو مسلم اور غیر مسلم ممالک کے طور پر دیکھتے ہیں، امریکا اور برطانیہ کی پالیسی جو بھی ہو اُن کے عوام بھی فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، اسپین، جنوبی افریقا سمیت اُن غیر مسلم ممالک کو سلام جو نسل کشی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔

اسرائیل اے پی سی پاکستان حزب اللہ حماس
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.