Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»نئی قومی ہا ؤسنگ پالیسی 2025 تیار کرنے کا فیصلہ
پاکستان

نئی قومی ہا ؤسنگ پالیسی 2025 تیار کرنے کا فیصلہ

EditorBy Editorاکتوبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد (وژن پوائنٹ نیوز)وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات نے 2001 کی نیشنل ہاؤسنگ پالیسی پر نظر ثانی کرکے نئی قومی ہا ؤسنگ پالیسی 2025 تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی پالیسی کی تیاری کیلئے وزارت نے ورلڈ بنک اور اقوام متحدہ کے پا کستان میں مشن سے رجوع کیا ۔

 ذ رائع کے مطابق ورلڈ بنک نے اس ضمن میں تعاون کا عندیہ دیا ہے اور وزارت سے کہا کہ نئی قومی ہاؤسنگ پالیسی تیار کرنے کیلئے کنسلٹنٹ فرم کی خدمات ہا ئر کرنے کیلئے ٹی او آرز (TORS) بھیجی جا ئیں۔ وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نے یہ ٹی او آرز بنا کر ورلڈ بنک کو بھجو ادی ہیں ۔ توقع ہے جلد ہی اس بارے میں میٹنگ ہوگی جس میں مزید تفصیلات کو طے کیا جا ئے گا۔

وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے پاکستان کے ہا ؤسنگ سیکٹر میں پائیدار ترقی اور ہاؤسنگ سیکٹر کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی نیشنل ہا ؤسنگ پالیسی کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اس وقت مکان کی شدید قلت ہےبا لخصوص شہری علاقوں میں مکانوں کی کمی ہے۔

صرف بلوچستان میں 2022کے سیلاب میں ایک لاکھ92ہزار مکان یا تباہ ہوئے یا انہیں نقصان ہوا۔نئی پالیسی کا مقصد یہ ہے کہ مکانوں کی قلت پر قابو پایا جا ئے اور تمام شہر یوں کو سستی ہا ؤسنگ کی فر اہمی یقینی بنا ئی جا ئے۔

پاکستان نئی ہاؤسنگ پالیسی
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.