Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»احتجاج ملتوی کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات سے مشروط
پاکستان

احتجاج ملتوی کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات سے مشروط

EditorBy Editorاکتوبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 اکتوبر کو احتجاج ملتوی کرنے کا فیصلہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات پر مشروط کر دیا۔

گزشتہ رات پی ٹی آئی کور کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی۔

کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ 14 اکتوبر تک عمران خان سے ملاقات کی صورت میں احتجاج ملتوی کر دیں گے، سابق وزیراعظم کی صحت سے متعلق پریشانی لاحق ہے۔ ڈاکٹر، وکیل یا کسی بھی پارٹی رہنما کی ملاقات کرا دی گئی تو احتجاج ملتوی کر دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کور کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملاقات نہ کرائی گئی تو 15 اکتوبر کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

پارٹی کے بعض اراکین نے شنگھائی تعاون تنظیم کے باعث احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی جبکہ شہباز گل اور خالد خورشید سمیت دیگر اراکین نے احتجاج ملتوی کرنے کی مخالفت کی۔ پارٹی قیادت اور سینیئر رہنماوں نے احتجاج ملتوی کرنے کی تجویز دی۔

ارکان کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

بانی تحریک انصاف پاکستان عمران خان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.