Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»انگلینڈ کےخلاف اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین، نسیم، سرفراز ڈراپ
کھیل

انگلینڈ کےخلاف اسکواڈ کا اعلان، بابر، شاہین، نسیم، سرفراز ڈراپ

EditorBy Editorاکتوبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ملتان : انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی نے بابراعظم کے بعد شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو بھی ڈراپ کردیا جب کہ اسپنر ابرار احمد کو بخار کی وجہ سے آرام دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کے خلاف قومی ٹیم میں 6 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، ابرار احمد بخار کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

اس کے علاوہ بابراعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور سرفراز احمد کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے اور تازہ دم ہوکر واپس آ سکیں۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس دور کے بہترین بلے باز ہیں اور کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ ذہنی طور پر تروتازہ بابراعظم مستقبل میں پاکستان کی نمائندگی کریں۔

پی سی بی کے ترجمان نے اسکواڈ کے حوالے سے بتایاکہ انگلینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ میچز کے لیے ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کے لیے ایک مشکل کام تھا، انہیں کھلاڑیوں کی موجودہ شکل، سیریز میں کم بیک کرنے اور پاکستان کے 2024-25 کے بین الاقوامی شیڈول پر غور کرنا تھا، ان عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کرکٹ اور کھلاڑیوں کے بہترین مفاد میں بابر اعظم، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ پی سی بی ہمارے نوجوان کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک پرفارمرز کو انگلینڈ کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے مواقع فراہم کر رہا ہے۔

پی سی بی کا ماننا ہے کہ حسیب اللہ، مہران، کامران غلام، محمد علی، نعمان، ساجد اور زاہد میں سے ہر ایک موقع سے فائدہ اٹھانے اور بقیہ دو ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی خدمت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کو اپنے ٹیسٹ پلیئرز کی اگلی نسل کو تیار کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرنی ہوگی اور یہ سیریز نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کرنے کا موقع ہے۔

شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، کامران غلام، سلمان علی آغا، عامر جمال، مہران ممتاز، میر حمزہ، محمد علی، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ بابر پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرفراز شاہین کرکٹ نسیم
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.