Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»مشق”کیمبرین پٹرول 2024“، پاک فوج کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا
پاکستان

مشق”کیمبرین پٹرول 2024“، پاک فوج کی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا

EditorBy Editorاکتوبر 13, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی(وژن پوائنٹ نیوز)پاک فوج کی ٹیم نے 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک برطانیہ کے شہر ویلز میں ہونے والی مشق”کیمبرین پٹرول 2024“ میں حصہ لیا اور غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس سال مشق کیمبرین پٹرول نے اپنے 65 ویں سال کا جشن منایا۔ مشق نے اپنے مطلوبہ پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھا ہے۔ اس مشق کے دوران دنیا بھر سے گشت کرنے والوں کو حکمت عملی کے ساتھ دشوار گزار علاقوں میں جانا پڑتا ہے، 48 گھنٹوں کے اندر 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مسابقتی ماحول میں خصوصی ٹاسک کو پورا کرنا پڑتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس سال 42 ممالک کی 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا اور ان تمام ٹیموں میں سے پاک فوج کی ٹیم نے مشق میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اسے گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ یہ پوری قوم اور پاک فوج کے لئے فخر کا لمحہ ہے جو اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور تربیت کے اعلیٰ ترین معیار کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔ الحمدللہ پاک فوج نے ہمیشہ ملک کا پرچم بلند رکھا ہے۔

”کیمبرین پٹرول 2024“ Gold Medal Pak Army پاک فوج گولڈ میڈل
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.