Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»"جائٹیکس گلوبل 2024” میں پاکستان پویلین کا افتتاح
دنیا

"جائٹیکس گلوبل 2024” میں پاکستان پویلین کا افتتاح

EditorBy Editorاکتوبر 14, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی :متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش "جائٹیکس گلوبل 2024” میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سفیر فیصل ترمذی نےجائٹیکس گلوبل کی جانب سے پاکستان کو "2024 کی ٹیک ڈیسٹینیشن آف دی ایئر” کے طور پر تسلیم کرنے پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نےکہا کہ یہ آئی ٹی سے متعلق خدمات اور مصنوعات میں ملک کی متاثر کن پیش رفت کا اعتراف ہے۔ اس موقع پر قونصل جنرل حسین محمد، تجارت و سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان اور پاکستان کے اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی خاطر خواہ نمو پر روشنی ڈالی جو 34 فیصد اضافے کے ساتھ 265 ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ پاکستان کی عالمی آئی ٹی برآمدات اب 3.2 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جس میں مسلسل ترقی کے امکانات ہیں۔پاکستانی سفیر نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ ، پاکستان سافٹ ویئر ہائوسز ایسوسی ایشن اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی پاکستان کی آئی ٹی صنعت کو منظم کرنے اور اس کی نمائش کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں نے پاکستان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی آئی ٹی نمائش میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں پیش کرنا ممکن بنایا ہے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن شیزہ فاطمہ خواجہ کی قیادت کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، انگریزی بولنے والی تیسری سب سے بڑی آبادی اور عالمی سطح پر فری لانس آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور اپنی آئی ٹی برآمدات کو بڑھانے کے لیے منفرد پوزیشن پر ہے۔

سفیر فیصل ترمذی نے کاروباری رہنمائوں اور آئی ٹی پروفیشنلز کو پاکستان پویلین کا دورہ کرنے کی دعوت دی جہاں 24 نمائش کنندگان جدید ٹیکنالوجی اور خدمات کی نمائش کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جائٹیکس گلوبل پاکستانی آئی ٹی ماہرین کو اپنے عالمی ہم منصبوں سے رابطہ قائم کرنے اور ممکنہ تعاون تلاش کرنے کا ایک بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔

Pakistan پاکستان غزہ، مشرق وسطیٰ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.