Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»ایک ارب سے زائد افراد شدید غربت کا شکار، بھارت میں سب سے زیادہ غریب، پاکستان کا دوسرا نمبر
دنیا

ایک ارب سے زائد افراد شدید غربت کا شکار، بھارت میں سب سے زیادہ غریب، پاکستان کا دوسرا نمبر

EditorBy Editorاکتوبر 17, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیویارک : اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر میں ایک ارب سے زیادہ افراد "شدید” غربت کا شکار ہیں جن میں نصف سے زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔

یو این ڈی پی اور آکسفورڈ پاورٹی اینڈ ہیومن ڈیولپمنٹ انیشیٹو (او پی ایچ آئی) کی مشترکہ رپورٹ جمعرات کے روز جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جنگ زدہ ممالک میں غربت کی شرح تین گنا زیادہ ہے۔ اس لیے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا بھر میں سب سے زیادہ مسلح تنازعات 2023 میں دیکھنے میں آئے۔

یو این ڈی پی اور او پی ایچ آئی 2010 سے ہر سال غربت سے متعلق اپنا کثیر جہتی اشاریہ جاری کرتے ہیں۔ اس میں 112 ممالک سے معلومات اکٹھا کی گئی ہے جن میں بسنے والے افراد کی مجموعی تعداد 6.3 ارب ہے

اس اشاریے میں رہائش، صفائی و نکاسی آب، بجلی، خوراک اور تعلیمی نظام جیسے عوامل شامل ہوتے ہیں۔

ہمہ پہلو غربت

یو این ڈی پی میں شماریات کی اعلیٰ افسر یانچون ژانگ کے مطابق "2024 کا غربت اشاریہ (جس میں 2023 کی معلومات اکٹھا کی گئی ہے) ایک سنگین تصویر پیش کر رہا ہے۔ دنیا بھر میں 1.1 ارب افراد کثیر جہتی غربت میں مبتلا ہیں جن میں 45.5 کروڑ افراد تنازعات کے علاقوں میں رہتے ہیں۔ جن ملکوں کو جنگوں نے تباہ حال کر دیا وہاں امن والے ممالک کی نسبت غربت کی شرح تین گنا زیادہ ہے”۔

رپورٹ کے مطابق دنیا میں تقریبا 84 % غریب دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔

بھارتیوں کی سب سے بڑی تعداد

دنیا میں غریب ترین افراد کی نصف سے زیادہ تعداد صرف پانچ ممالک میں رہتی ہے۔ ان پانچ ممالک میں بھارت سر فہرست ہے۔

اس کی 1.4 ارب کی آبادی میں 23.4 کروڑ افراد انتہائی غربت کا شکار ہیں۔

پاکستان کی 23.6 کروڑ کی آبادی میں 9.3 کروڑ افراد، ایتھوپیا کی 12.3 کروڑ کی آبادی میں 8.6 کروڑ افراد، نائجیریا کی 21.8 کروڑ کی آبادی میں 7.4 کروڑ افراد اور ڈیموکریٹک کانگو کی 10 کروڑ کی آبادی میں 6.6 کروڑ افراد انتہائی غربت میں ہیں۔

India Pakistan Poor Report UNDP UNO World پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.