Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں پنڈی پہنچ گئیں
کھیل

پاک انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں پنڈی پہنچ گئیں

EditorBy Editorاکتوبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹیسٹ چوبیس اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈول ہے جس کے لیے دونوں ٹیمیں ملتان سے پنڈی پہنچ گئی ہیں۔ انگلینڈ اور پاکستان کے کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ سے روانہ ہوئے۔

پنڈی میں رات ڈیرے ڈالنے کے بعد دونوں ٹیمیں اتوار کو آرام کریں گی۔، پیر سے ان کے ٹریننگ سیشنز تجویزکیے گئے ہیں۔تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

ملتان کی طرح راولپنڈی میں بھی اسپنرز کو مدد دینے والی پچ تیارکی جارہی ہے۔ مہمان ٹیم کوپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستانی ٹیم پر سبقت حاصل ہے۔ یکم سے پانچ دسمبر دوہزار بائیس کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان یہاں آخری بار ٹیسٹ کھیلا گیا تھا جس میں بن اسٹوکس الیون نے چوہتر رنز سے کامیابی پائی تھی۔

پاکستان پیسر نسیم شاہ،محمد علی، حارث روف کے ساتھ میدان میں اترا تھا، اسپنرز زاہد محمود، سلمان آغا اور سعود شکیل نے ذمہ داریاں نبھائیں۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگزمیں چھ سو ستاون کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا، جس میں چار سنچریان شامل تھیں۔

اوپنرزبن ڈکٹ اورزیک کرالے نے دو سو تیئس رنز کا اسٹینڈ دیا، بن ڈکٹ ایک سو سات جبکہ زیک کرالینے ایک سو بائیس رنز کی اننگز کھیلی تھی۔اولی پوپ ایک سو آٹھ رنز کے ساتھ پاکستانی بولرز پر بھاری پڑے تھے۔ہیری بروک نے ایک سو چون رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

پاکستان کی جانب سے زاہدمحمود نے چار،نسیم شاہ نے تین، محمد علی نے دو جبکہ حارث روف نے ایک وکٹ لی تھی۔ جواب میں بابر اعظم الیون پانچ سو نواسی رنز بنانیمیں کامیاب رہی۔ عبداللہ شفیق ایک سو چودہ، امام الحق ایک سو اکیس، بابر اعظم ایک سو چھتیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔ویل جیکس نے چھ شکار کیے تھے۔

دوسری باری میں انگلینڈ نے سات وکٹ کے نقصان پر دو سوچونسٹھ پر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔ جواب میں تین سو تنتالیس رنز کے ہدف میں پاکستانی ٹیم دو سو اڑسٹھ رنز بناپائی۔سعود شکیل چھہتر،امام الحق اڑتالیس،محمد رضوان چھیالیس رنزبن سکے تھے۔اس بار روایت سے ہٹ کر ٹریک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ انگلش ٹیم کو قابو کیا جاسکے۔

England Pakistan Rawalpindi Test پاکستان کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.